شہری حکومت کے عائد کردہ احکامات پرعمل کریں،رابعہ بصری

0 133

پشاور(سٹاف رپورٹر) ہمیں گھروں سے نکلتے وقت منہ پر سکاف لگانا چاہیے تاکہ کرونا وائرس کی بیماری سے محفوظ رہے یہ باتیں ممبر صوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے یوتھ ایم پی اے داؤد خان کے ہمراہ گذشتہ روز پشاور کے مختلف علاقوں گلبہار‘ ہشتنگری‘ فقیر آباد اور دیگر علاقوں میں ماسک تقسیم کرتے ہوئے کہیں انہوں نے گھروں سے باہر نکلنے والے بچوں اوربڑوں میں ماسک تقسیم کئے اور انکو تقلین کی کہ جب تک اس بیماری کا علاج سامنے نہیں آجاتا ہمیں اپنے آپ کو اس کے موذی اثرات سے بچانے کی کوششیں کرنی ہوگی موجودہ حالات میں ہمارے اجتماعی‘ سماجی اور معاشتی رویوں میں تبدیلی سب اہم ہے اس کے لیے ہمیں سماجی دوری اور خودساختہ گوشہ نشینی اختیار کرنی پڑے گی انہوں نے کہ کہ شہری حکومت کے عائد کردہ احکامات پرعمل کریں‘حفاظتی تبدابیر اختیار کرکے گھروں سے بلاضرورت باہر نہ نکلیں‘ ہاتھوں کو باربار دھوئیں‘۔

Facebook Comments