’’گالی دینے سے 22 کروڑ لوگوں کا پیٹ نہیں بھرتا‘‘

0 131

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گالی دینے سے 22 کڑور لوگوں کا پیٹ نہیں بھرتا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرادیا گیا ہے، حالات یہ ہیں کہ آئندہ مہنگائی کا ایک طوفان آنے والا ہے جو لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دے گا۔حمزہ شہباز نے گجرات میں کالم نگار جاوید چوہدری سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی اور نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے بھی تعزیتی پیغام پہنچایا۔

میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ایوان میں چور ڈاکو کے نعرے لگے ، شہباز شریف کوصاف پانی کیس میں بلایا اور گرفتار آشیانہ میں کیا اس کے باوجود اللہ کے فضل و کرم سے ہم عدالتوں میں سرخرو ہوئے۔

Facebook Comments