عبدالعلیم خان کا دھماکہ خیز ویڈیو بیان ،نیا پنڈورا باکس کھل گیا

0 103

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے الیکشن مہم اور حکومت سازی کے دوران جہاز کے استعمال سے متعلق نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔اپنے ویڈیو بیان میں علیم خان نے کہا کہ انہوں نے اور جہانگیر ترین نے جہاز مشترکہ طور پر لیز پر لیا تھا اور جو بھی پارٹی میں آیا وہ ان کی یا جہانگیر ترین کی وجہ سے نہیں بلکہ عمران خانکی وجہ سے آیا۔چینی بحران کی رپورٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سبسڈی دینے میں کوئی عمل دخل نہیں تھا، اس سلسلے میں صرف جہانگیر ترین کیملز کا فرانزک آڈٹ نہیں ہو رہا۔ انکوائری جاری ہے سب سامنے آجائے گا۔یاد رہے کہ چینی سیکنڈل کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد جہانگیر ترین نے بہت سے رازوں سے پردہ اٹھایا تھا۔

Facebook Comments