ایبٹ آباد، تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

0 116
  ایبٹ آباد (بیورو رپورٹ) ایبٹ آباد میں میاں بیوی سمیت مزید تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایبٹ آباد میں وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق کیہال کے رہائشی میاں بیوی کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، محمد شکیل اور اس کی اہلیہ کی ٹیسٹ رپورٹ کے بعد ان کو گھر میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔ بانڈہ سنجلیاں میں ایک گھر کے تین افراد متاثر ہیں، میاں بیوی کے بعد بیٹی کی رپورٹ میں کورونا وائر س کی تصدیق ہوئی ہے، انتظامیہ نے حفاظتی تدابیر کے طور پر متاثرہ گھروں کا اسپرے بھی کیا ہے۔ ایبٹ آباد میں 30 مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ کر کے ٹیسٹ لیب کو بھجوایا ہے۔
Facebook Comments