ایبٹ آباد، تودہ گرنے سے ایک خاندان کے 3 افراد جاں بحق

0 161

ایبٹ آباد میں اپر کہیال کے مقام پر پہاڑی تودہ مکان پر گر گیا، جس کے ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق ہو گئے۔تودے کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے افراد میں ماں اور اس کے 2بیٹے شامل ہیں۔

ریسکیو اداروں اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت مبلے تلے دبی ہوئی جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ادھر ایبٹ آباد میں بارش اور گلیات میں برف باری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے، نتھیا گلی سمیت گلیات کے اکثر علاقوں میں دو فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے۔

بالائی گلیات کی تمام چھوٹی بڑی رابطہ سڑکیں برف باری کے باعث بند ہیں۔

Facebook Comments