65سالہ جاں بحق خاتون میں کورونا وائرس تصدیق تاحال نہیں ہوئی،اجمل وزیر

0 144
پشاور (اے پی پی)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان قرنطین سے 170زائرین گلگت بلتستان کے لئے روانہ کردیے گئی ہیں، تفتان کے راستے آئے 250 زائرین کو ڈی آئی خان میں قرنطینہ میں ہیں۔میڈیا کو جاری اپنے خصوصی بیان میں اجمل وزیر نے کہا کہ تفتان سے زائرین قافلہ میں شریک 65سالہ جاں بحق خاتون میں کورونا وائرس تصدیق تاحال نہیں ہوئی، قافلہ میں شریک تھی مگر خاتون کو بلڈ پریشر اور دل کا عرضہ(کارڈک)بیماری بھی تھی، خاتون کا تعلق پاڑہ چینار سے ہے اور ان سے نمونہ لئے گیے ہیں، کورونا وائرس سے تاحال مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،وزیرصحت کی ٹویٹ کو غلط انداز میں لیا گیا۔
Facebook Comments