پبلک ٹرانسپورٹ میں سواریاں بٹھانے پر 532گاڑیاں ٹرمینل میں بند 

0 104
  پشاور (پیام خیبر نیوز)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے پابندی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ میں سواریاں بٹھانے پر 532گاڑیاں ٹرمینل میں بند کرکے جرمانے عائد کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر شہر بھر میں ایس پیز ڈی ایس پیز اور ٹریفک افسران نے تمام سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کی ہیں ان ناکہ بندیوں پر شہریوں اور ٹرانسپورٹروں کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آگاہی دینے سمیت ان میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے جاتے ہیں تاکہ شہری اس وبا سے نمٹنے کیلئے تیار رہے اور ان کے علم میں ہو کہ اس خطرناک وبا سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔ اس دوران ناکہ بندیوں پر ٹریفک افسران نے حکومت کی جانب سے پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالے پبلک ٹرانسپورٹروں کی 532 گاڑیاں ٹرمینل میں بند کر کے جرمانے عائد کردیئے۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس میں کسی کیساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی کیونکہ اس وبا پر گھروں میں بیٹھ کر ہی قابو پایا جا سکتا ہے حکومت کی جانب سے پابندیوں کا قطعی یہ مطلب نہیں کہ کسی کیلئے مشکلات پیدا کئے جائیں پابندیوں کا اصل مقصد اس خطرناک وبا پر قابو پانا ہے۔
Facebook Comments