5فروری یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا ۔سابق تحصیل ناظم بالاکوٹ سید ابراہیم احمد المعروف ایمی میاں

0 91

بالاکوٹ(نمائندہ خصوصی)سابق تحصیل ناظم بالاکوٹ سید ابراہیم احمد المعروف ایمی میاں نے کہا ہے کہ 5فروری یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا کشمیر کی عوام ہمارے مسلم بہن بھائی ان سے ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ کا ہے ان خیالات کا اظہار نے اپنی رہائش گاہ کاغان ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کشمیر میں ستر سال سے ہندو سامراج کی طرف سے مسلم کشی پر پاکستانی قوم اب مذید خاموش نہیں رہ سکتی،انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کشمیری عوام کی مظلومیت پر سراپا احتجاج ہے مودی کی احمقانہ پالیسیوں کی وجہ سے اس کی ریاست بھی انتشار کا شکار ہے وہ وقت قریب ہے جب کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گے اور کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا اس سلسلہ میں افواج پاکستان کا کردار قابل تحسین اور باعث فخر ہے،انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ کی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ گڑھی حبیب اللہ میں یکجہتی کا اظہار کرینگے اور بھرپور شرکت کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر کی اس اہم تقریب کا کامیاب بنائیں گے۔

Facebook Comments