جامشورو ٹول پلازہ کے قریب کنٹینر سے چیکنگ کے دوران 46 افراد گرفتار

0 132

جامشورو پولیس نے ٹول پلازہ کے قریب خفیہ اطلاع پر ایک کنٹینر سے چیکنگ کے دوران 46 افراد کو حراست میں لے لیا ۔

ایس ایس پی جامشورو امجد شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ کنٹیر میں 46 افراد سوار تھے جو چوری چھپے کراچی سے کنٹینر میں سوار ہوکر بنوں جارہے تھے تمام افراد مزدور ہیں جو لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار ہونے کے بعد گھروں پر جارہے تھے۔

امضد شیخ نے بتایا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث یہ افراد گڈز کنٹینر میں چھپ کر جانے پر مجبور تھے ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ جس وقت کنٹینر کو چیک کیا اس وقت 4 افراد کی حالت غیر تھی اور سکھر تک پہنچنے میں انسانی المیہ جنم لے سکتا تھا۔

پولیس نے کنٹینر کے مالک کلینر ڈرائیور سمیت تمام افراد کو حراست میں لے لیا ان کے خلاف 144کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Facebook Comments