ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 5 روز کیلئے بارش کی پیش گوئی

0 33

source بہاولپور، خانیوال، پاکپتن، ساہیوال، اور وہاڑی سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر کے مختلف حصوں میں آج سے آئندہ 5 روز کے دوران گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ذرائع موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کو کراچی میں بھی تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔بہاولپور شہر اور گردونواح میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے، تاہم بارش شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ۔موسم کی اس بدلتی صورتحال پر کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب کوئٹہ، چمن سمیت شمالی بلوچستان میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ شمال مشرقی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سیلابی ریلے آنے سے رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Facebook Comments

You might also like More from author