دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا

0 25

کراچی/لاہور:دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان (آج)ہفتے کو کیا جائے گا۔سلیکشن کمیٹی کی چیئرپرسن عروج ممتاز ہیڈ کوچ مارک کولز اور کپتان بسمہٰ معروف سے مشاورت کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دورہ جنوبی افریقہ کیلئے منتخب کھلاڑیوں کے نام ظاہرکریں گی۔ کیمپ میں شریک کھلاڑیوںمیں ایمان انور ،عالیہ ریاض ،انعم امین ،اروب شاہ ،بسمعہ معروف ( کپتان ) ڈیانا بیگ ،فریحہ محمود ،فاطمہ ثناء ،ارم جاوید ،جویریہ روؤف ،جویریہ ودود ،کائنات حفیظ ،کائنات امتیاز ،مہم طارق ،منیبا علی ،ناہیدہ خان ،نشرہ سندھو ،ندا ڈار ،امائمہ سہیل ،رمین شمیم ،صباء نذیر ،ثناء میر ،سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں ۔

Facebook Comments

You might also like More from author