مسجد نبوی کیلئے ای سم سے آراستہ قالین تیار،سب جگہ بچھائے جائیں گے

0 30

مدینہ منورہ(این این آئی) سعودی ہنر مندوں نے مسجد نبوی کیلئے ای سم سے آراستہ قالین تیار کرلئے۔ چھت سمیت ہر جگہ بچھائے جائیں گے۔ نئے قالین سبز رنگ کے ہیں۔ عمدہ اور مضبوط ہیں۔سعودی اخبارکے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی کیلئے20700نئے قالین کے سودے پر دستخط کردیئے۔ہر قالین میں ڈیجیٹل کوڈ ڈ سم لگی ہوئی ہے اس میں اس کی تیاری کی تاریخ، استعمال کے طریقے کب اور کتنی بار اس کی صفائی کی جائیگی اور کب قالین زائد المیعاد ہوجائیگا۔ تمام تفصیلات درج ہیں۔نئے قالینوں کی پہلی کھیپ رمضان المبارک 1440ھ میں بچھائی جائے گی۔

Facebook Comments

You might also like More from author