پاراچنار میں جشن مولود کعبہ امام علی علیہ السلام نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا

0 56

Талдом Купить закладку кокаин амфетамин гашиш ск мдма پارا چنار(پیام خیبر نیوز)پاراچنار میں جشن مولود کعبہ امام علی علیہ السلام نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا اس دو روزہ جلسے میں ڈسٹرکٹ کرم کے ہزاروں افراد نے شرکت کی پاراچنار کے مرکزی امام بارگاہ میں بمناسبت 13 رجب المرجب یوم پیدائش امام علی علیہ السلام نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا اس دو روزہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احسان اللہ محسنی علامہ راہیب حسین سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیہ السلام کی شخصیت کسی بیان کا محتاج نہیں علی وہ ہستی ہے کہ جنہوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے شانہ بشانہ رہ کر بے پناہ تکالیف سہے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہر مشکل میں اپنے بھائی علی کو بلاتے جہاں بڑے بڑے پہلوانوں کے پیر اکھڑ جاتے وہاں علی اپنی بے پناہ شجاعت کے سبب سرخ رو ہوجاتے جنگ خیبر اور باب خیبر علی کے ہاتھوں فتح ہوجانا اس کا واضح مثال ہے انہوں نے کہا کہ میدان جنگ میں علی جتنے سخت تھے اس کے برعکس عام زندگی میں علی کی نرمی مثالی تھی علماءکرام نےکہا کہ اج مسلمانوں کو سیرت علی اپنانے میں ہی نجات اور کامیابی مل سکتی ہے اس موقع پر انجمن حسینیہ کرم کے سیکرٹری حاجی سردار حسین نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کرم میں بالیش خیل کا مسئلہ حل کئے بغیر امن ناممکن ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ کرم کے لئے ٹل میں ججز کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار میں ان ججز کی تعیناتی میں کوئی چیز مانع نہیں لہذا ان ججز کو فوری طور پر پاراچنار میں تغنیات کیا جائے

Facebook Comments

You might also like More from author