نوازشریف کے ساتھ کس قسم کا سلوک کیاگیا ؟ ن لیگ نے سنگین الزام عائد کردیا

0 43

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے روا رکھے جانے والا ناروا اور تضحیک آمیز سلوک نواز شریف کے دل کی تکلیف میں اضافے کا باعث بناہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دل کے مریض کو ذہنی ٹارچر دینا مریض کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔حکومت محسن پاکستاننواز شریف سے سیاسی انتقام لے رہی ہے ۔نواز شریف کا اللہ پر توکل اور صبر رائیگاں نہیں جائے گا۔دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج

ڈاکٹر عدنان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ نوازشریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں ۔نوازشریف کو بار بار انجائنا کی تکلیف ہورہی ہے اوران کی بیماری رو ز بروز شدت اختیار کررہی ہے ۔

Facebook Comments

You might also like More from author