عمران خان نے اچانک دبنگ اعلان کردیا، ہر کوئی دعائیں دینے لگا

0 54

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ غربت کیسے ختم کی جاسکتی ہے۔ چین نے اسی حکمت عملی کے تحت آبادی کو غربت سے نکالا، حکومت کی سوچ ہے کہ نچلے طبقے کو کیسے اوپر لایا جائے،ہم5سال میں50لاکھ گھر بنانا چاہتے ہیں،ان50لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے ضروری ہےتفصیلات کے مطابق مالیاتی پالیسی کے اجرا ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اب ریاست کا مائنڈ سیٹ تبدیل ہو چکا ہے، اب سوچ یہ ہے کہ غربت کیسے ختم کی جاسکتی ہے۔ چین نے اسی حکمت عملی کے تحت آبادی کو غربت سے نکالا،حکومت کی سوچ ہے کہ نچلے طبقے کو کیسے اوپر لایا جائے۔ ہم 5 سال میں 50 لاکھ گھر بنانا چاہتے ہیں،ان 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے ضروری ہے کہ قانون بھی ساتھ دے، جب تک عام لوگوں کے لیے پیسے کا انتظام نہیں کریں گے گھر نہیں بنائے جا سکتے۔بینکوں کو ہاؤسنگ قرضے دینے کے لیے مراعات دی گئیں ہیں اور کسانوں کے لیے بھی قرضوں کا انتظام کیا جارہا ہے،وزیراعظم نے اسٹیٹ بینک کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرکزی بینک نے قبائلی علاقوں کے لیے بھی پیکج دیا ہے، قبائلی علاقوں میں نہ اب پرانا نظام ہے اور نہ نیا نظام پوری طرح آیا ہے،نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی بھی بڑا چیلنج ہے، کچی آبادیوں کے لیے پروگرام لا رہے ہیں،کچی آبادیوں کی بحالی کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کریں گے، کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دیے جائیں گے۔ یہ فلاحی ریاست کا آغاز ہے، جلد لوگوں کو اپنا گھر ملے گا۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روزگار کے موقع فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے اور معاشی ترقی اور روزگار کی فراہمی میں ہاؤسنگ کا شعبہ کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ہاؤسنگ کے شعبے میں روزگار کے مواقع بے تحاشہ ہوتے ہیں ، ہاؤسنگ اسکیم کے لیے پنجاب کے 12 شہروں کا انتخاب کر لیا گیا ہے

Facebook Comments

You might also like More from author