دس مارچ کو پشاور زلمی کے کتنے کھلاڑی کراچی آئیں گے ؟ جاوید آفریدی نے تفصیلات بتادیں

0 56

دبئی(این این آئی) پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی نے کہاہے کہ پشاور زلمی کا پورا اسکواڈ دس مارچ کو کراچی پہنچے گا،انشاللہ کراچی میں پی ایس ایل فور کے تمام میچز کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پشاور زلمی دس مارچ کو کراچی پہنچے گی ۔ انہوں نے کہاکہ یواے ای میں پی ایس ایل کو کامیاب کرانے پروہاں بسنے والے تمام پاکستانی اور کرکٹ کے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔جاوید آفریدی نے کہا کہ یواے ای میں بسنے والی پاکستانیوں کی پزیرائی نے پی ایس ایل کو بڑابرانڈ بنایا۔ جاوید آفریدی نے کہاکہ پاکستان میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد تاریخی اور شاندار موقع ہے ۔ جاوید آفریدی نے کہاکہ انشاللہ کراچی میں پی ایس ایل فور کے تمام میچز کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔

Facebook Comments

You might also like More from author