میں نے نہ کوئی ظلم کی ہے اور نہ زبردستی سے زمین پر قبضہ کی ہے،عبداللہ آفریدی

0 42

باڑہ(باڑہ نمائندہ)ضلع خیبرتحصیل باڑہ پریس کلب میںقبیلہ قمبرخیل کے عبداللہ آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممتاز آفریدی قبیلہ اکاخیل کے جانب سے ان پرلگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد اور منگھڑت قرار دے دیدیا انہوں نے کہا کہ میں نے نہ کوئی ظلم کی ہے اور نہ زبردستی سے زمین پر قبضہ کی ہے بلکہ جرگے کی بنیاد پر ہمارے درمیان فیصلہ ہوا تھا اور اس کے سارے کا غذات ہمارے ساتھ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ 45 سال سے یہی زمین ہمارے قبضے میں ہے اور اسی پر کاشتکاری کررہے ہیں۔حاجی عبداللہ نے کہا کہ مخالف گروپ ہم پر یہ الزام لگا رہا ہے کہ مقامی انتظامیہ نے ہمارے ساتھ ہمدردی کی ہے اور یکطرفہ طور پر ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے جو کہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی قسم کا ظلم نہیں کیا اور نہ خفیہ طریقے سے زمین پر قبضہ کیا ہے بلکہ جرگے کی ثالثی فیصلے سے ہمارے حق میں آئی ہیں۔او ر ہم پرلگائے گئے تمام الزامات منگھڑت اور بے بنیاد ہے ۔

Facebook Comments

You might also like More from author