مقبوضہ کشمیر میں برفانی طوفان سے 2 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ

0 53

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پہاڑی سلسلے ہمالیہ میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ ہوگئے۔

 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پہاڑی سلسلے ہمالیہ کے علاقے لداخ اور دیگر علاقوں میں موسم سرما کی برفباری نے معمولات زندگی معطل کرکے رکھ دی ہے۔ وقفے وقفے سے آنے والے برفانی طوفان کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Kashmir 3

بنی ہال کے علاقے میں برفانی طوفان کے باعث پہاڑوں سے گرنے والا تودے نے فائر بریگیڈ اسٹیشن کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ 6 پولیس اہلکار، 2 فائر فائٹرز اور 2 قیدی ملبے تلے دب گئے۔

Kashmir 4

اسی طرح کوکرناگ کے علاقے میں ایک گھر پر برفانی تودہ گرنے کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا، اہل خانہ میں سے 2 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے تاہم ہلاک ہونے والے شخص کی اہلیہ کا تاحال سراغ نہیں مل سکا ہے۔

Kashmir 2

دونوں علاقوں سے درجن بھر رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے تاہم بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے موسم کی سخت خرابی سے نبرد آزما ہونے کے لیے نہ تو احتیاطی تدابیر اختیار کیں اور نہ ہی حفاظتی اقدامات بروئے کار لائی گئی ہیں۔

Facebook Comments

You might also like More from author