برطانیہ نے مقبوضہ کشمیر پر اہم تقریب منسوخ کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کردی

0 67

https://deluxestorehq.com/mishkin-kupit-zakladku-geroin-kokain-ekstazi-gashish-boshki-shishki-mefedron-metadon-amfetamin-skorost-kristally-spais-mdma-ekstazi-tramal.html لندن:  برطانیہ نے مقبوضہ کشمیر کے مظالم سے متعلق مجوزہ ایک اہم تقریب کو منسوخ کرنے کی بھارتی درخواست رد کرتے ہوئے اسے ارکانِ پارلیمنٹ کا اپنا فیصلہ قرار دیا ہے۔

یہ تقریب برطانوی پارلیمنٹ میں منعقد کی جائے گی جس میں اراکین کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالی سے آگاہ کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت برائے خارجہ امور کے ترجمان رویش کمار نے بتایا کہ بھارت اس ضمن میں حکومتِ برطانیہ سے بات کررہا ہے، اس معاملے کو پوری شدت کے ساتھ برطانوی حکومت کے سامنے رکھا گیا ہے۔

رویش کمار نے بتایا کہ ’ توقع ہے کہ ایک دوست ملک اور اسٹریٹجی پارٹنر کے طور پر برطانیہ مجوزہ کانفرنس پر ہمارے تحفظات کا خیال رکھے گا‘ تاہم اس کے جواب میں برطانیہ نے یہ درخواست مسترد کردی ہے۔

نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمشنر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’ برطانیہ میں اراکین پارلیمنٹ حکومت کے زیر اثر نہیں، کسی سے ملنے اور اس کے مقصد کا فیصلہ انفرادی اراکین آزادانہ طور پر کرتے ہیں‘۔

مجوزہ کانفرنس آل پارٹی پارلیمنٹ گروپ آن پاکستان ( اے پی پی جی پاکستان) کے تحت دارالعوام (ہاؤس آف کامنز) میں منعقد ہوگی۔ اے پی پی جی پاکستان میں کنزرویٹو اور لیبر جماعتوں کے اراکینِ پارلیمنٹ شامل ہیں۔ تقریب کے بعد مقبوضہ کشمیر پر ایک نمائش بھی منعقد ہوگی جس میں مقبوضہ کشمیر کی عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی کو پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ہونے والی اس کانفرنس میں پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی بھی خطاب کریں گے۔

Facebook Comments

You might also like More from author