طمانچہ کشتی کا سالانہ مقابلہ واپڈا نے جیت لیا

0 186

کامونکے: طمانچہ کشتی کا سالانہ مقابلہ دلچسپ کھیل کے بعد واپڈا نے جیت لیا ہے، ایونٹ میں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

طمانچہ کشتی کا دلچسپ اور فیصلہ کن مقابلہ دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد نے اکھاڑے کا رخ کیا، شاندار میچ میں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی خوب بارش کی۔ قومی کبڈی ٹیم کے سابق کپتان صدیق بٹ کی قیادت میں٘ واپڈا کے کھلاڑیوں نے 30 کے مقابلہ میں 37 پوائنٹس سے آرمی کو شکست دی۔ کھیل کے اختتام پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقدانعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

Facebook Comments

You might also like More from author