2جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی، صارفین کے ساتھ مذاق: مقبوضہ جموں و کشمیر

0 155

سرینگر,(ساوتھ ایشین وائر) مقبوضہ جموں و کشمیرمیں دفعہ 370 کی منسوخی کے 167 دنوں کے بعد دو اضلاع میں پوسٹ پیڈ سم کارڈ صارفین کے لیے 2 جی انٹرنیٹ سروس بحال کی ہے۔
وادی میں پری پیڈ موبائل سروس بھی بحال کی گئی ہے لیکن انٹرنیٹ صارفین اور طلبا وطالبات نے کہا کہ 2 جی انٹرنیٹ موبائل سروس بحال کرنا مذاق کے مترداف ہے کیونکہ اگر اس 2 جی سروس پر کوئی بھی ایپلی کیشن کھولنے کی کوشش کرتے ہیں تو گھنٹوں کے بعد ایک بھی اپلی کیشن اوپن نہیں ہو رہی ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین اور طلبا میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق صارفین نے کہا کہ حکومت نے وادی کے دو اضلاع بانڈی پورہ اور کپوارہمیں 2 جی انٹرنیٹ سروس بحال کی لیکن وہ ایک مذاق ہے کیوں کہ 2 جی سروس بحال کرنا انٹرنیٹ نا ہونے کے برابر ہے۔
تاہم پری پیڈ موبائل سم کارڈز مکمل طور بحال ہوگئے ہیںموبائل صارفین کا مطالبہ ہے کہ 4 جی انٹرنیٹ خدمات بحال کی جائیں۔

Facebook Comments