کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 17 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا گیا

0 54

پشاور(سٹی رپورٹر) محکمہ خوراک نے کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 17 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا۔ صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی‘ سیکرٹری خوراک نثار احمد‘ ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر احمد کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور فوڈ انسپکٹر وحید یوسف نے گلبرگ‘ تہکال اور ٹاؤن میں شہریوں سے روٹی کے نرخ سے متعلق آگاہی حاصل کی اور الیکٹرک سکیل کے ذریعے آٹے کے وزن کو چیک کیا جہاں پر 17 نانبائی مقررہ مقدار سے کم وزن روٹی فروخت کر رہے تھے جس پر ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے گئے۔ راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں شہریوں کی جانب سے نانبائیوں کے خلاف شکایات موصول ہو رہے تھے جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ا نہوں نے کہا کہ نانبائی حکومت کی جانب سے مقررہ نرخ اور وزن کے مطابق روٹی کو فروخت کرے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Facebook Comments