16 سالہ نوجوان پتنگ پکڑے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق 

0 105
  مانسہرہ (بیورو رپورٹ) شنکیاری کے محلہ باغ میں 16 سالہ نوجوان پتنگ پکڑے ہوئے کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ محلہ باغ میں عدنان ولد خالد کٹی پتنگ پکڑنے کی کوشش میں گھر کے چھت پر گیا۔ عدنان بجلی کی تاروں سے ٹکرانے سے کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ شنکیاری کے عوامی حلقوں نے شنکیاری بازار میں پتنگوں اور دھاتی ڈور کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں پتنگ اور دھاتی ڈور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Facebook Comments