باڑہ میں ڈاکٹر کی انجکشن سے 12سالہ بچہ جان بحق

0 410

باڑہ(بیورو رپورٹ)ضلع خیبر تحصیل باڑہ شلوبر میں گزشتہ رات ڈاکٹر نے انجکشن لگائی جس کی وجہ سے 12سالہ بچہ طالب علم رحیم گل جانبحق ہو گیا۔ذرائع کے مطابق بچے کو معمولی بخار ہو گئی تھی جس کی وجہ سے گھروالوں نے بچے کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا نرس نے بچے کو انجکشن لگایا جس کی وجہ سے بچہ بہوش ہو گیا بعد میں پشاور ہسپتال لے جایا گیا ایک گھنٹہ بعد جان بحق ہو گیا۔دوسری جانب خیبر یونین کے صدر موجب خان نے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا اور واقع میں ملواث ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ باڑہ میں یہ ایک واقعہ نہیں اس پہلے بھی کئی واقعے ہوچکے ہیں اور قیمتی جانوں کا ضائع ہو چکی ہیں،باڑہ اس افراد نے بھی کلنیک کھول رکھے ہیں جن کے پاس ڈگری کی نام ونشان نہیں لہذہ حکومت انکی روک تھام کریں۔

Facebook Comments