عمر کی ریٹائرمنٹ کے معاملے پرگریڈ 19اور 20کے 11ڈاکٹروں کو کام سے روکنے کا فیصلہ

 پہلے مرحلے میں ساٹھ سال کی مدت پوری ہونے پر تین سیکرٹریز کو کام کرنے سے روک دیاگیا ہے

0 104
پشاور (یواین پی)عمر کی ریٹائرمنٹ کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں صوبے کے گریڈ 19اور 20کے 11ڈاکٹروں کو کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے پہلے مرحلے میں ساٹھ سال کی مدت پوری ہونے پر تین سیکرٹریز کو کام کرنے سے روک دیاگیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ساٹھ سال کی عمر کی مدت پوری کرنے کے بعد گریڈ 20کے 10اور گریڈ 19کا ایک ڈاکٹر رواں مہینے میں ریٹائرڈ ہو جائینگے جبکہ آئندہ مہینوں کے دوران گریڈ 19کے 3اور گریڈ 20کے مزید 12ڈاکٹرز بھی ساٹھ سال کی عمر مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو جائینگے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں مہینے میں ریٹائرڈ ہونے والوں میں صوبے کے مختلف ڈسرکٹ ہیلتھ آفیسرز، ڈپٹی ڈسرکٹ ہیلتھ آفیسرز، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ایم ایس شامل ہیں جنہیں کام کرنے سے آئندہ چند روز میں باقاعدہ طور پر روکنے کی ہدایات کردی جائیگی۔
Facebook Comments