جلوزئی ہاوسنگ سکیم میں ایک دن میں دس ہزار پودے لگائے جائینگے،  ڈاکٹر امجدعلی 

0 70
پشاور (اے پی پی)خیبرپختونخوا کے وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت جلوزئی ہاوسنگ سکیم میں ایک دن میں دس ہزار پودے لگانے کا اعلان کیا ہے۔ شجر کاری مہم کے تحت صوبے کی مختلف ہاوسنگ سکیموں میں مجموعی طور پر بیس ہزار پودے لگائے جائینگے۔ جلوزئی ہاوسنگ سکیم میں شجر کاری مہم میں وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی خود بھی شریک ہونگے جبکہ محکمہ ہاوسنگ کے افیسرز اور دیگر اہلکاربھی بھرپور حصہ لینگے۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو بھی شجر کاری کی اس بڑی مہم میں شرکت کی دعوت دی جائیگی۔ وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے شجر کاری مہم کی اہمیت وافادیت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو محفوظ بنانا ہم سب کی ذمداری ہے، اس  لئے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بڑھ چڑھ کر پودے لگانے  میں حصہ لینا چاہیٗے اور انکی حٖفاظت کرنی چاہیٗے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ مہم کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ صوبہ کو  قدرتی  افات سے بچانے اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے مشترکہ کاوشیں ہوسکیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت میں صوبہ میں ایک ارب سے ذیادہ پورے  اگائے گئے۔
Facebook Comments