‎سادہ لوح عوام کو لوٹنے والا نو سر باز گروہ کا اہم کارندہ گرفتار ۔ ملزم کے قبضے سے مال مسروقہ 2لاکھ 39ہزار روپے برآمد ۔مزید تفتیش جاری۔ ڈی ایس پی سرڈھیری عدنان اعظم خان

0 51

سرڈھیری(بیورو رپورٹ) فصیلات کے مطابق تھانہ نستہ کو ایک درخواست بغرض قانونی کاروائی برخلاف نوسربازی ملزمان شیر نواز عرف امان ولد مرتضی ، حیات ولد محمد جان ، مسلم ولد احمد موصول ہوئی جس پر ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرڈھیری عدنان اعظم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او نستہ فضل داود خان ، سی آئی اومظفر خان اور اے ایس آئی تیمور خان پر مشتمل ٹیم شکیل دے کر نوسر بازوں کی گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا۔ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے نو سر بازشیر نواز ولدمرتضی سکنہ صوابی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2لاکھ 39ہزار روپے مال مسروقہ برآمد کرکے ایف آئی آر درج کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے پولیس کی کاروائی کو سراہتے ہوئے پولیس جوانوں کو عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کے لیے اپنی تمام وسائل بروئے کار لانے پر زور د یا اور کہا کہ غریب عوام کی دعائیں اور مظلوم کو بروقت انصاف کی فراہمی ہی معاشرئے کی بقا کا ضامن ہے۔‎

Facebook Comments