یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے دالوں اور گھی کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی

0 155

اسلام آباد(یواین پی) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے دالوں اور گھی کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی ہے۔دال چنا، دال مسور، ھانڈی گھی اور حفیظ گھی کی قیمتوں میں 5روپے سے 30روپے فی کلو تک کی کمی کردی گئی ہے، ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خورد و نوش سمیت کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے بہت جلد 2ہزار نئے فرنچائز سٹورز کھولے جائیں گے۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورزپر دال چنا، دال مسور، ھانڈی گھی اور حفیظ گھی کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی ہیں دال چنا کی قیمت 167روپے فی کلو سے کم ہوکر 160روپے فی کلو، دال مسور کی قیمت 135سے کم ہوکر 130روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ ھانڈی گھی اور حفیظ گھی کی قیمت 200روپے فی کلو سے کم ہوکر 170روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ملک بھر کے تمام سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں، چاول اور چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے سبسڈائزڈ اشیاء کیساتھ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب ہر چیز معیاری ہے اور انکی قیمتیں بھی مارکیٹ کی نسبت بہت کم ہے۔ ترجمان کے مطابق کارپویشن کی انتظامیہ دن رات محنت کرکے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور وزیر اعظم ریلیف پیکج کو عوام کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے پر عزم ہے عوام وفاقی حکومت کے اس ریلیف سے بھر پور مستفید ہونے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کو ترجیح دے جس سے جہاں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کا حصول ممکن ہوگا وہاں کارپوریشن کا فائدہ بھی ہوگا۔ وزیر اعظم ریلیف پیکج کی وجہ سے ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پرخریداروں کا رش لگا ہوا ہے جسکی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز کی سیلز میں ریکارڈ بہتری آئی ہے ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو وفاقی حکومت بھی بہت ترجیح دے رہی ہے اور اس وقت وزیر اعظم خود سارے پیکج کو مانیٹر کر رہے ہیں وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ اور فوری ریلیف فراہم کیا جائے جس کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن غریب، نادار اور بیواوں کیلئے راشن کارڈ پر بھی کام کر رہی ہے اور بہت جلد اسکا اجراء کیا جا ئیگا اسکے علاوہ وفاقی حکومت کی طرف سے بے روزگار نوجوانوں کیلئے یوٹیلیٹی روزگار سکیم کا بھی جلد اجراء ہونے جا رہا ہے اس سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں دو ہزار فرنچائز کھولے جائینگے۔

Facebook Comments