یوٹیلٹی اسٹور پر کم ریٹ آٹے کی فراہمی جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر داسو انوراکبر

ڈپٹی کمشنر کوہستان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر داسو ہیڈکوارٹرز انور اکبر خان نے یوٹیلٹی سٹور کمیلابازار میں سسٹا آٹا،ڈالڈا، چینی اور دیگر اشیاء خوردنوش گورنمنٹ کیسبسڈائز ریٹ پر تقسیم کیا۔۔

0 147

کوہستان:ن(مائندہ عبدالعزیز) وزیراعظم ریلیف پیکیج کے ذریعہ غریب عوام کو یوٹیلٹی اسٹور پر مارکیٹ سے کم ریٹ پر آٹے سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی فراہمی جاری ہے، ڈپٹی کمشنر کوہستان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر داسو ہیڈکوارٹرز انور اکبر خان نے یوٹیلٹی سٹور کمیلابازار میں سسٹا آٹا،ڈالڈا، چینی اور دیگر اشیائخوردنوش گورنمنٹ کیسبسڈائز ریٹ پر تقسیم کیا ابتدائی طور پر20 کلو کے 100 تھیلے آٹا اور دیگر ایشیاء تقسیم کئے۔ مزید آٹا اور دیگر ایشیائے خوردنوش کیلئے ضلعی انتظامیہ زونل ہیڈ کوارٹر یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے ساتھ رابطے میں ہے۔ آٹا فی 20 کلو کا تھیلہ 800 روپے میں دستیاب ہے۔ اس موقع پر تحصیلدار داسو گل شہزادہ اور ایس،ایچ،او تھانہ سٹی کمیلا نونبی شاہ بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر داسو انوراکبرنے یوٹیلٹی سٹورپر دورہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف پیکیج سے غریب عوام مستفید ہو رہے ہیں، یہ ریلیف پیکیج غریب عوام تک پہنچانے کیلئے ہمارا عملہ دن رات محنت کر رہا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام خوشی کا بھی اظہار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورکا خود دورہ کر کے پرائم منسٹر ریلیف پیکیج کی نگرانی کر رہیہیں یوٹیلٹی سٹور پر اعلیٰ کوالٹی کا آٹا فراہم کر دیا گیا ہے جو غریب عوام کیلئے صحیح معنوں میں پرائم منسٹر ریلیف پیکیج ثابت ہوا ہیمزید بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر داسو انور اکبر نے کہا کہ کوہستان کے غریب عوام کو زونل منیجر سے بات کرکہ وافر مقدار میں آٹا دستیاب کرئینگے۔

Facebook Comments