ہنگو تھانہ دوابہ پولیس نے ضلع کرم سےہنگومنشیات سمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی’

0 146

ہنگو(کرائم رپورٹر )ہنگو تھانہ دوابہ پولیس نے ضلع کرم سےہنگومنشیات سمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی’مخبرکی اطلاع پرپولیس نے علاقہ گڑوزخلہ فرش کندوتالاب کےقریب سپیشل ناکہ بندی کےدوران منشیات سمگلنگ میں ملوث بین الاضلاعی منشیات ڈیلر کوگرفتارکرلیا،منشیات فروش ملزم کےقبضے سے8400گرام چرس برامدکرکے قبضہ میں لےلی گئی.جبکہ علاقہ کربوغہ شریف میں چھاپہ مارکاروائی کےدوران دوہرے قتل کےمقدمہ میں مطلوب27سال سےروپوش اشتہاری ملزم کوبھی گرفتارکرلیاگیاہے.پولیس کاموقف.تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل اف پولیس کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ کی خصوصی ہدایات پراور ڈسٹرکٹ پولیس افیسرشاہداحمدخان کی زیر نگرانی تھانہ دوابہ پولیس نے مخبرکی اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اومجاہدحسین کی قیادت میں ضلع کرم سے ہنگو منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گڑوزخلہ فرش
کندوتالاب کےقریب سپیشل ناکہ بندی کےدوران بین الاضلاعی منشیات ڈیلرکوگرفتارکرکےان کے قبضے سے8400گرام چرس برامدکرکے قبضے میں لے لی’جبکہ دوسری چھاپہ مارکاروائی کے دوران دوہرے قتل کےمقدمہ میں مطلوب 27سال سے روپوش اشتہاری ملزم مقبول احمدولدنورحبیب کوبھی گرفتارکرلیاگیاہے. حراست میں لینے کے بعدملزمان کوتھانہ دوابہ منتقل کردیاگیا’جھاں منشیات ڈیلنگ میں ملوث ڈیلرکے خلاف پولیس کی مدعیت میں9D CNSA کےتحت مقدمہ درج کردیاگیا.ڈی پی اوہنگوشاہداحمدخان کااس حوالے سے کہناتھاکہ دوابہ پولیس کی کامیاب کاروائی مخبرکی اطلاع پرعمل میں لائی گئی ہے.منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمات درج کرکے ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے.غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا’ہنگوپولیس جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصربالخصوص منشیات کازہرپہلانے والوں کیخلاف ہمہ وقت الرٹ ہے .انہوں نے کہاکہ عوام کی جان ومال کےتحفظ کویقینی بنانے اورمعاشرے کومنشیات کے زہرسے پاک کرنےکیلئے ہنگوپولیس اپنے فرائض بھترین اندازمیں انجام دینے کیلئے ہمہ وقت الرٹ اورپرعزم ہے.

Facebook Comments