ہنگوکی پہاڑی علاقہ سرک دانہ میں نوجوان کی لاش برآمد

0 90

ہنگو(بیورورپورٹ)پہاڑی علاقہ سرک دانہ میں نوجوان کی لاش برآمد،نوجوان کو قتل کر کے ان کی لاش پہاڑی میں پھینک دی تھی، نوجوان افغان مہاجر سرک دانہ کا رہائشی تھا۔ تفصیلات کے مطابق ہنگو پولیس نے بتایا کہ پیر کے روز ضلع ہنگو کے تھانہ سٹی کے حدود میں واقع پہاڑی علاقہ سرک دانہ سے اطلاع ملی کہ وہاں پر نا معلوم شخص کی لاش پڑی ہے جس پر پولیس نے فوری پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔ ڈیڈھ باڈی کی شناخت کرنے پر معلوم ہوا کہ 22سالہ نوجوان عبد الرحمان ولد امین اللہ سکنہ سرک دانہ قوم افغان مہاجر ہے جس کو نا معلوم افراد نے رات کے اندھیرے میں قتل کر کے اُن کی لاش کو پہاڑی میں پھین کر فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس نے لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال ہنگو منتقل کر دیا اورقتل کی تفتیش کا آغاز بھی کر دیا۔

Facebook Comments