ہری پور میں زمین کے تنازع پر فارئرنگ سے 3 افراد جاں بحق

0 60

ہری پور: بوائزڈگری کالج کے قریب جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔

 ایبٹ آباد کی تحصیل ہری پور میں واقع بوائز ڈگری کالج کے قریب جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بوائز ڈگری کالج کے قریب ڈوئیاں کے مقام پر پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کے اہلکار جائے واقعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا، جب کہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ہے۔

Facebook Comments