گجرات میں 11سالہ بچہ بدفعلی کے بعد بیدردی سے قتل

0 71

گجرات میں 11سالہ افغانی بچہ کو اغوا اور بدفعلی کے بعد بیدردی سے قتل کردیا گیا۔گجرات کے علاقے دولت نگر میں 11سالہ ناز ولی کو چار روز قبل اغوا کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچے کی برہنہ لاش برساتی دواڑہ سے برآمد ہوئی۔ بچے ناز ولی کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور قتل کر کے نالہ میں پھینک دیا گیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا عرف جوجا گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقتول کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Facebook Comments