کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اندرون شہر میں جوا کھیلنے میں مصروف11 ملزمان کو گرفتار کر لیا

0 119

پشاور(جنرل رپورٹ) ملزمان اندرون شہر میں قمار بازی میں مصروف تھے کہ پولیس نے دھر لیا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے ہزار روپے داو پر لگی رقم اور دیگر آلات قمار بازی بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی سٹی ٹو عتیق شاہ کو خفیہ ذراءع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ تھانہ کوتوالی کی حدود محلہ ملک شہزاد میں چند افراد جو ا کھیلنے میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ کوتوالی مرتضی علی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف11 ملزمان رضوان ولد شمس البشر،ثقلین اشفاق ولد اشفاق احمد ، محسن ، مومن ،سلمان پسران جاوید،انیس ولد پرویز ،محمد اختر ولد محمد بخشیش،محمد صادق ولد اسلم پرویز، محمد علی ولد خورشید ،عامر ولد ثناء اللہ اورزیشان ولد خالق کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر ہزار روپے داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ، ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

Facebook Comments