کینٹ ڈویژن پولیس کی دو اہم کاروائیاں ،تین ملزمان گرفتار

ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے سپیشل فورس پولیس اہلکار کے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کینٹ پولیس ٹیم کو ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا،

0 114

پشاور(کرایم رپورٹ): کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے چند یوم قبل تھانہ پشتخرہ کی حدود میں سپیشل پولیس فورس اہلکارکے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران سابقہ دشمنی کی بنا پر اجرت کی رقم کے غوض پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے آلہ قتل (راءفل) بھی برآمد کر لیا گیا ،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے
تفصیلات کے مطابق مدعی عزیز الرحمان ولد زرغن شاہ سکنہ سفید ڈھیری نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا اس کا بیٹا فرمان اللہ جو کہ چوکی امید آباد م میں بطور سپیشل فورس پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ گزشتہ روز چھٹی کے بعد گھر آتے ہوئے کسی نا معلوم ملزمان نے اسلحہ اتشین سے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے جس کی رپورٹ پر نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی
ایس ایس پی انوسٹی گیشن جہانزیب خان برکی اور ایس پی کینٹ تصور اقبال کی سربراہی میں اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر ، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن شبیر خان اور ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ کامران خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر مختلف پہلووں سے تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور سابقہ سزا یافتہ افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کے بیانات قلمبند کئے اسی دوران خصوصی ٹیم نے گزشتہ روزکامیاب کارروائی کےدوران پولیس اہلکار فرمان کے قتل میں ملوث قریبی ساتھی سمیت دو ملزمان عادل ولد امجد اور گلا ب و لد حنیف ساکنان شہیدآباد گھڑی سکندرخان پشتخرہ کو گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران سابقہ دشمنی کی بنا پر اجرت کی رقم حاصل کرکے پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے آلہ قتل (راءفل) بھی برآمد کر لیا گیا
جبکہ دوسری کاروائی کے دوران ڈ ی ایس پی کینٹ ریاض خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ غربی دوست محمد خان اور تفتیشی آفیسر آصف علی خان نے راہزنی کے دوران شہری مجروح اعجاز ولد شہزاد سکنہ مدینہ کالونی مردان کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزم مختلف تھانوں کو پولیس مقابلہ ،اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب ہے،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

Facebook Comments