کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی ٹریفک پولیس کے ہمراہ صدر میں کارروائی، غیر قانونی اور مقررہ حدود سے تجاوز پارکنگ پر 32 گاڑیوں کو تحویل میں لے کر جرمانہ کیا گیا۔

0 107

پشاور(جنرل رپورٹ): کنٹونمنٹ ایکزیکٹیو افیسر رانا خاور کی ہدایت پر کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر،انچارج ٹریفک صدر فقیر حیسن بمعہ انفورسمنٹ سٹاف کیساتھ مین صدر روڈ،ارباب روڈ میں غیر قانونی مقررہ حدود سے باہر گاڑیاں پارک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 32 گاڑیوں کو تحویل میں لیکر جرمانہ کیا گیا جس میں گاڑیاں اور موٹرسائیکل شامل ہے۔کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ ٹریفک پولیس کے ہمراہ صدر میں روڈ پر پارکنگ فیس کے خاتمہ کے بعد غیر قانونی پارکنگ اور مقررہ حدود سے باہر گاڑیاں پارک کرنے پر کارروائی کررہی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔شکایات موصول ہورہی تھی کہ صدر میں غیر قانونی اور مقررہ حدود سے باہر پارکنگ رکھی جاتی ہے جس سے لوگوں کو امدورفت میں مشکلات ہے جس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے غلط پارکنگ کرنے پر بتیس مالکان کی گاڑیوں کو تحویل میں لیکر جرمانہ کیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس کو متنبہ کیا گیا ہے کہ صدر روڈ پر پارکنگ کے لئے مقرر کردہ لائن والی حدود استعمال کریں اس سے باہر گاڑی کھڑی نہ کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے پر ٹریفک پولیس حکام موقع پر کارروائی عمل میں لایئنگے۔
انتظامیہ کے مطابق کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر بمعہ کینٹ ٹریفک پولیس صدر میں غیرقانونی گاڑیاں پارک کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرینگے تاکہ عوام الناس کو بے جا رش سے ریلیف مل سکیں اور امدورفت میں اسانی ہو جس میں کسی کیساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔

Facebook Comments