کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی صدر،چوک فوارہ ودیگر علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی،52 کمرشل یونٹس سیل،رہائشی اور کمرشل جائیدادوں پر مالکان کے زمہ 30 لاکھ کے بقایاجات تھے جس پر کارروائی کی گئی کنٹونمنٹ مجسٹریٹ پشاور

0 88

پشاور(جنرل رپورٹ):کنٹونمنٹ ایکزیکٹیو افیسر رانا خاور کی ہدایت پر کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر بمعہ ریکوری سٹاف نے صدر،چوک فوارہ اور کینٹ کے دیگر بازاروں میں کمرشل اور رہائشی یونٹس کے ٹیکس بقایاجات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 52 یونٹس کو سیل کردیا جس میں دوکانیں،دفاتر اور گودام شامل ہے۔کنٹونمنٹ بورڈ جائیداد ٹیکس بقایاجات کی مد میں نادہندگان کے زمہ 30 لاکھ روپے کے بقایاجات تھے جس میں نوٹسز جاری کئے گئے تھے مقررہ مدت میں بقایاجات کلیئرنس نہ کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔مالکان کو ہدایات جاری کی گئی کہ ٹیکس بقایاجات کی مد میں جتنے واجبات ہے اس کو فوری طور پر جمع کرلیں بصورت دیگر جائیداد سربمہر رہے گی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
کنٹونمنٹ انتظامیہ کے مطابق کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی نگرانی میں ریکوری سٹاف سالانہ ٹیکس اہداف پورے کرنے کے لئے نادہندگان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گی جس میں کسی کیساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔

Facebook Comments