کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کراچی بندر گاہ پہنچنے والا چینی سامان ریلیز کرنے سے انکار

0 108

اسلام اباد(بیورو رپورٹ) چین سے کورونا وائرس کو پاکستان آنے سے روکنے کے لیے پاکستانی حکام نے چین کے راستے کراچی بندر گاہ تک پہنچنے والے سامان کو ریلیز کرنے سے انکار کردیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جب تک اس سامان پر جراثیم کش ادویات کا سپرے نہیں کیا جاتا یا اس کو اس مشین سے نہیں گزارا جاتا جو اس وائرس کی نشاندہی کرسکے اس وقت تک اس سامان کو بندرگاہ سے ریلیز نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ان اشیا کو درآمد کرنے والے افراد کے حوالے کیا جائے گا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے پاس ایسے جدید آلات نہیں ہیں جو ہوائی اڈوں یا بندرگاہوں پر نصب کرکے کورونا وائرس کی علامات کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکی
پاکستانی حکومت نے یہ اقدام کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اُٹھایا ہے۔
اس سرکاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ چین کے شہر ووہان اور دیگر متاثرہ علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد ان علاقوں سے منگوائی گئی چیزوں کو کراچی بندر گاہ پر ہی روک لیا گیا ہے۔ اس سرکاری دستاویز میں کہا گیا ہے گشتہ 15 روز کے دوران چین کے مذکورہ شہر اور دیگر علاقوں سے تاجروں نے جو سامان منگوایا ہے اس کو کسی طور پر بھی ریلیز نہیں کیا جائے گا۔

Facebook Comments