کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو جلد آپریشنل کرنے کا پلان ترتیب دے دیا گیا

0 103

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)کورونا وائرس کے باعث متاثر ہ دیہاڑی دار طبقے کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو جلد آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، ٹائیگر فورس احساس پروگرام کے تحت مزدوروں اور مستحق افراد تک مدد پہنچائے گی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار او ر معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹرر ثانیہ نشتر نے پلان ترتیب دے دیا ہے۔بدھ کو ایک بیان میں معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہاکہ چند دنوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹائیگر فورس کو متحرک کر دیا جائے گا۔ مشکل گھڑی میں حکومت مستحق افراد تک خود پہنچے گی۔ٹائیگر فورس میں شامل نوجوان انتہائی مستحق اور بے روزگار مزدوروں کی نشاندہی کریں گے۔معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹرر ثانیہ نشتر نے کہاہے کہ فیصلہ امداد پہنچانے کے طریقہ کار میں تیزی لانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔”احساس” اسکور کارڈ کے معیار پر پورا اترنے والوں کی فوری مدد ممکن ہو سکے گی۔ٹائیگر فورس سسٹم میں اندراج سے رہ جانے والے مزدوروں اور دیہاڑی دار افراد تک پہنچے گی۔

Facebook Comments