کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مسجد کے باہر دھماکا، 4 افراد زخمی

0 75

کوئٹہ: سریاب روڈ پر مسجد کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

 کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مسجد کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ سے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 3 موٹر سائیکلیں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Facebook Comments