کمر توڑ مہنگائی اور اشیاءاستعمال کی قیمتوں مین ہوش ربا اضافے نے غریب عوام کاجینامحال کردیاہے۔

0 92

پشاور(جنرل ریپوٹ) ناظمہ صوبہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین خیبر پختون خوا عنایت امین اور ناظمہ شہر یاسمین بانو نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں حکومت وقت کی بے حسی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی اور اشیاءاستعمال کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگایی کی وجہ سے ہر گزرتادن بسر کرناغریب طبقہ کےلیے اور بھی مشکل ہورہاہے جس کی وجہ سے کویی خودکشی پر مجبور ہوگیا ہے تو کویی انتہائی مجبوری کی وجہ سے بچوں کو فروخت کر رہا ہے۔ عنایت امین نے مہنگائی کی وجہ سے گوں انھوں صورتحال پر وفاقی وزرا کے مضحکہ خیز بیانات پر بھی شدید غم وغصہ کا اظہار کیا۔ ناظمہ شہر یاسمین بانو نے مزید کہا کہ ریاست کے حکمران کی پہلی ترجیح عوام کو زندگی کے بنیادی ضروریات کی فراہمی ہونی چاہییے۔ حکومت پاکستان نوجوانوں کو روزگار کے آسان مواقع فراہم کرکےان کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ یہی افراد ملک کا سرمایہ بنے اور ان کے اندر محنت اور لگن کا جذبہ پروان چڑھے۔ ناظمہ صوبہ عنایت امین نے حکومت سے خصوصی مطالبہ کیا کہ ضروریات زندگی کی قیمتون کو معمولی سطح پر لایا جایے تاکہ وہ غریب آدمی کی پہنچ سے دورنہ ہو۔

Facebook Comments