کسان فلور ملز کے ملازمینوں نے بجلی کی بندش کے خلاف سرائے نورنگ واپڈا دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

0 94

بنوں (صباح نیوز) کسان فلور ملز کے ملازمینوں نے بجلی کی بندش کے خلاف سرائے نورنگ واپڈا دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر بجلی بحال نہ کی گئی تو ڈی آئی خان روڈ پر فیصلہ کن دھرنا دیں گے احتجاجی مظاہرے سے اجمل خان،ظفر اللہ،سردار علی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دو دن ہوگئے ہیں کہ کسان فلور ملزپر بجلی کی سپلائی بند کردی گئی ہے جس کی وجہ سے آٹے کی سپلائی بھی بند ہوگئی ہے کام رُکنے کی وجہ سے ملز کے ستر سے زائد ملازمین بیروزگار ہونے کا اندیشہ ہے اُنہو ں نے کہاکہ ہر ماہ ہم بروقت بجلی کا بل اور ٹیکس بھی جمع کرتے ہیں لیکن اس کے باؤجود بجلی کی سپلائی بندکردی گئی ہے جس کے باعث ہمارے لاکھوں روپے کا نقصان ہواہے بنوں میں کوئی آٹے کا بحران نہیں اگر بحران ہے تو وہ صرف بجلی کا ہے بجلی نہیں دی جاتی ہے تو ہم عوا م کو آٹا کہاں سے دیں گے اب تک مکمل طور پر بجلی بند کردی گئی ہے اس سے قبل بجلی کی آنکھ مچولی ہوتی تھی جس کے باعث ہماری مشینیں خراب ہوگئی ہیں ہمارے پاس کافی مقدار میں گندم موجود ہے لیکن اب بجلی کی بندش کی وجہ سے آٹے کا بحران آگیا ہے اور آٹا تیار نہیں کیا جاتا ہے روزانہ کی بنیادپر عوام آٹے کیلئے آتے ہیں لیکن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو آٹا نہیں دیا جاتا ہے اُنہوں نے کہا کہ محکمہ فوڈ سے ہمارا کوئی گلہ نہیں ہے وہ ہمارے سے تعاؤن کررہا ہے اس کا ہم مشکور ہیں آخر میں اُنہوں نے دھمکی دی کہ اگر بجلی بحال نہ کی گئی تو ہم مجبوراً ڈی آئی خان روڈ پر فیصلہ کن دھرنا دیں گے بعد ازاں مظاہرین نے واپڈا حکام سے مذاکرات کرتے ہوئے واپڈا حکام نے شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی,

Facebook Comments