کرپشن، چو ری معیشت کی تباہی اور نااہلی کا بوجھ میڈیا پہ نہیں ڈالا جا سکتا، مریم اورنگزیب

0 130

لاہور (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی حکومت کا اپنا سٹیٹ بنک آپ کی نالائقی، چوری اور نااہلی کی داستان سنا رہا ہے، کرپشن، چو ری معیشت کی تباہی اور نااہلی کا بوجھ میڈیا پہ نہیں ڈالا جا سکتا وزیراعظم کی میڈیا پہ تنقید پر ردِ عمل دیتے ہوئے ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ عمران مافیا اپنی کرپشن، چوری معیشت کی تباہی اور نااہلی کا بوجھ میڈیا پہ نہیں ڈال سکتا، عمران صاحب حکومت کا ادارہ شماریات آپ کے اٹھارہ ماہ میں ترقی کی شرح 5.8 سے 1.9 فیصد اور مہنگائی کی شرح 3 سے 14فیصد دکھا رہا ہے عمران صاحب جن کے گھر روٹی نہیں، آٹا نہیں، چینی نہیں، ان کو میڈیا کیا بتائے گا؟عمران صاحب اٹھارہ ماہ میں جن کے روزگار، کاروبار اور گھر چھن گئے ان کو میڈیا کیا بتائے گا؟ عمران صاحب 30لاکھ لوگ جو اٹھارہ ماہ میں بیروزگار ہو گئے ان کو میڈیا اور اپوزیشن کیا بتائے گی؟ عمران صاحب کئی لاکھ لوگ جو اٹھارہ ماہ میں غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں، ان کو میڈیا اور کیا بتائے گا؟ عمران صاحب جن غریبوں کی اٹھارہ ماہ میں ہسپتالوں میں مفت دوائی بند ہوگئی، ان کو میڈیا کیا بتائے گا؟ عمران صاحب گیس فیصد اور بجلی فیصد مہنگی ہو گئی، میڈیا عوام کو کیا بتائے گا؟ عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں ملک کا آٹا، چینی اور روٹی چوری کی، میڈیا عوام کو کیا بتائے گا؟ عمران صاحب کیا اٹھارہ ماہ میں 12000ارب کا تاریخی قرض میڈیا اور اپوزیشن نے لیا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ کیا اٹھارہ ماہ میں روپے کی قیمت قدر میں 35 فیصد کمی نیشنل یا سوشل میڈیا نے کی ہے؟ عمران صاحب کیا عوام کا کاروبار، روزگار اور روٹی میڈیا اور اپوزیشن نے چرائی ہے؟ عمران صاحب چھ سال میں پشاور میٹرو کے کھڈے کئی ارب کے ہو گئے تو اس میں میڈیا اور اپوزیشن کا کیا قصور ہے؟عمران صاحب عوام آپ کو ٹیکس نہیں دے رہی تو اِس میں میڈیا اور اپوزیشن کا کیا قصور ہے؟ عمران صاحب حکومت چور، کرپٹ، نالائق اور نااہل ہے تو اس میں میڈیا کا کیا قصور ہے؟ عمران صاحب اگر آپ اپنے آٹا اور چینی چور اے ٹی ایمز کے خلاف کاروائی نہیں کر سکتے تو اس میں میڈیا کیا کر سکتا ہے؟

Facebook Comments