کرونا وائرس کو قومی ہم آہنگی کے ذریعے شکست دیں گے: فردوس عاشق

0 98
اسلام آباد(یواین پی)ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کرونا کے بین الاقوامی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے حکومت نے عوام کے مفاد، تحفظ اور سلامتی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، اس وبا کو قومی ہم آہنگی کے ذریعے شکست دیں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ ایک ہو کر اس وائرس کو شکست دیں گے۔ مشکل وقت ہے لیکن ہماری قوم ہر آزمائش میں سرخرو ہوئی ہے۔ وزیراعظم کرونا وائرس کے تدارک کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عوام لازمی عمل کریں۔ معاشی طور پر مستحکم اور شعبہ طب میں بہتر نتائج رکھنے والی اقوام نے بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ کرونا سے بچا کیلئے ہمارے بروقت اقدامات کی گواہی ڈبلیو ایچ او بھی دے رہا ہے۔
Facebook Comments