کراچی میں سلنڈر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق

0 45

 کراچی: سپر ہائی وے جونیجو گوٹھ میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

 سپر ہائی وے جونیجو گوٹھ میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو حکام نے زخمیوں اور لاشوں کو عباسی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا بچوں کے غبارے فروخت کرنے والی گاڑی کے سلنڈر میں ہوا تاہم دھماکے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook Comments