کراچی میں بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں چھریاں چل گئیں، ایک شخص جاں بحق

0 65

کراچی: کورنگی میں بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی اور جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ایک سیکٹر 32 سی میں جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں مقتول کی شناخت 33 سالہ محمد خان ولد عبدالصمد جب کہ زخمیوں کی شناخت دولت خان ولد عبدالمحمد اوردھارو خان ولد محمد دین اور بھائی خان ولد محمد دین کے نام سے کر لی گئی۔

ایس ایچ او کورنگی شہزادہ سلیم نے ایکسپریس کو بتایا کہ واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں، صبح بچوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا اور جھگڑا بڑھتے ہوئے بڑوں تک پہنچ گیا اور جھگڑے میں چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے زخمیوں کے بیانات قلمبند کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Facebook Comments