کاروباری حضرات کیلئے قرض حسنہ کی فراہمی شروع کر دی گی ‘محمودخان نے پشاورکے191 افراد میںچیک تقسیم کر دیئے

0 191

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ معاشرے کے پسماندہ طبقے کو ان کے پائوں پرکھڑاکرنا وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کا اولین ترجیح ہیں- ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں احساس پروگرام کے تحت نجی مائیکرو فنانس تنظیم اخوت کے تعاون سے قرضہ حسنہ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھا جو لوگ باوقار زندگی جینا چاہتے ہیں اور ہاتھ پھیلانے کے بجائے محنت کو ترجیح دیتے ہیں ، حکومت ان سے تعاون جاری رکھے گی، صوبے کے مالی طور پر کمزور چھوٹے درجے کے کاروباری طبقے کو قرضہ حسنہ کی فراہمی کے لئے آئندہ بجٹ میں مزید فنڈز مختص کئے جائیں گے اور پروگرام کو دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر پشاور میں چھوٹے درجے کا کاروبار کرنے والے 191 افراد میں بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کئے، جن کی مجموعی مالیت 75لاکھ 35 ہزار روپے ہے۔ سرمایہ کی کمی کے شکار چھوٹے دکانداروں کو 15 ہزار سے 75ہزار روپے تک کے قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر خان ، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالکریم خان ، اخوت کے بانی و ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکڑ امجد ثاقب اور دیگر متعلقہ حکام نے تقریب میںشرکت کی۔ ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت مختلف منصوبوں کے ذریعے معاشرے کے کمزور طبقے کو اٹھانے کے لئے کوشاں ہے ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اخوت کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو زندہ رکھنے کے لئے احساس ناگزیر ہے ، اگر بندے سے روح نکل جائے تو وہ زندہ نہیں رہتا، مگر اس سے احساس نکل جائے تو انسان نہیں رہتا- ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے معاشرے میں احساس باقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی در بدری کا زمانہ دیکھ چکے ہے ، اس لئے بے گھر اور بے روزگار لوگوں کی تکلیف کاپورا احساس رکھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ آئندہ بجٹ میں اخوت کے تعاون سے قرضہ حسنہ کے جاری پروگرام کے لئے مزید فنڈ اور وسایل محتص کئے جائیں گے اور پروگرا م کا دائرہ کار صوبے کے دیگر اضلاع تک پھیلایا جائیگا۔ علاوہ ازیں محکمہ صنعت کے تحت قرضہ حسنہ کی تقسیم بھی جلد یقینی بنائی جائے گی۔ محمود خان نے اُمید ظاہر کی کہ قرضہ حسنہ سکیم سے مستفید ہونے والے محنت کریں گے اور ممکنہ حد تک دیگر افرادکو بھی اپنے ساتھ شریک کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پرکہا کہ ہم نے مل کر اس ملک اور صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ قبل ازیں احساس پروگرام کے تحت قرضہ حسنہ سے استفادہ کرنے والے افراد نے پروگرام کی اہمیت اور کامیابی کے حوالے سے اپنے تاثرات بھی بیان کئے۔

Facebook Comments