ڈی پی او کرک نے ڈی آر سی کا دورہ کرکے جیوری ممبران کیساتھ ملاقات کی۔ ڈی آر سی ممبران فریقین کی باہمی رضا مندی اور میرٹ وانصاف پر مبنی فیصلہ دیں۔نوشیر خان مہمند

0 104

کرک(شعبہ تعلقات عامہ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک نوشیر خان مہمند نے ایس پی انوسٹی گیشن گل نواز جدون کے ہمراہ DRCکا دورہ کیا۔اس موقع پرڈی آر سی چیئرمین عزیز اللہ خان، لیگل ایڈوائزر ڈی آر سی ایڈوکیٹ جاوید حسن،حاجی رب نواز، حاجی شمس الوہاب، پروفیسر اسم جان، کامران خٹک اور دیگر جیوری کے تمام ممبران موجود تھے۔اس موقع پر ڈی پی او کرک نے دو فریقین اور بھائیوں کے درمیان صلح کرنے پر اسلامی تعلیمات کی رو سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تم میں سے بہتر ین شخص وہ ہے جو دو بگڑے ہوئے کو ملاتا ہے اور ان کی صلح کرتا ہے اور کہا کہ دو بھائیوں کے مابین صلح کرنا سب سے بہتر عمل ہے جس کی جزاآپ کو خداوند کریم دے گا۔جبکہ ڈی پی او نے DRCکے طریقہ کار اور نو منتخب ممبران کو بحثیت ممبر ان ذمہ داریوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام کا انتخاب مروجہ رول اور ریگولیشن کے مطابق ہوا ہے جو باعث فخر ہے کہ آپ کو عوام کی خدمت کا موقع مل رہا ہے اور عوام کی بے لوث خدمت عظیم لوگ ہی کرتے ہیں۔ DRCکے قیام کا مقصد عوام کے تنازعات کا حل، عدالتوں پر بوجھ کم کرنااور عوام کو بغیر مالی اخراجات اور بلا معاوضہ انصاف فراہم کرنا ہے اور DRCممبران کو ہدایات کی کہ بغیر کسی تاخیر کے عوام کو سستا انصاف فراہم کیاکریں اور فریقین کی باہمی رضا مندی اور میرٹ وانصاف پر مبنی فیصلہ دیں۔ اس موقع پر ڈی پی او کرک نے DRCکے سابقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے اب تک کی مجموعی کاکردگی کا جائزہ لیااور جیوری ممبران کو ہدایت کی کہ کسی بھی فریقین کے مابین ان کی باہمی رضامندی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ سنایا کریں تاکہ DRC قیام کے بنیادی مقصد کا حصول ہو۔جبکہ اس موقع پر ممبران نے اپنی آرا اور تجاوز بھی پیش کئے۔

Facebook Comments