ڈی پی او ایبٹ آباد جاوید اقبال کی کاروائیاں آئندہ آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی

0 101

ایبٹ آباد(بیورو رپورٹ) پر امن ضلع ایبٹ آباد کے نوجوان پچھلے 4/ 5 سالوں سے آئس جیسے خطرناک نشے کی  لت میں گرفتار ہو چکے تھے آئس فروشوں کا نیٹ ورک مظبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نیٹ ورک نے تعلیمی اداروں کے طلبہ طالبات کو بھی اپنے سحر میں لینا شروع کر دیا تھا آئس فروشوں نے کئی خاندان اجاڑ دیئے تھے اور درجنوں آج بھی خصوصی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں والدین بھی سخت تشویش کا شکار تھے اسی دوران ضلع پولیس کی کمان ایک فرض شناس ایمان دار نڈر فرزند  شاہ بہرام خان مرحوم بنوں کاکاخیل کے سپوت جاوید اقبال کو سونپی کی جنہوں نے حالات کے پیش نظر سب سے پہلے تھانوں میں تبادلوں کا راؤنڈ شروع کیا پہلی بار سرکل میرپور میں اے ایس پی کو چارج دیا گیا جرائم پیشہ عناصر کا گھیرا تنگ کرنے کے لئیے پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر ایجنسیوں کو متحرک کیا گیا آئس چرس شراب ہیروئن کی فروخت کرنے والے افراد کی فہرست تیار کی گئی 

اور پھر چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا گیا مختلف تھانوں نے کاروائی کے دوران بڑے منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھانہ نواں شہر کی حدود کو آئس ڈیلروں کا مرکز سمجھا جاتا تھا جس پہ ایک منفرد انداز میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا اور ایس او نواں شہر عقیبت شاہ 15 دنوں میں 7 آئس ڈیلر گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے اور بھاری مقدار میں آئس برآمد کی طلبہ طالبات کو آئس کی فروخت کرنے والے بڑے گروہ کی کمر توڑ کے رکھ دی گزشتہ روز ایس ایچ او نواں شہر نے خاتون آئس ڈیلر اور ساتھی کو بھاری مقدار میں آئس سمیت گرفتار کر لیا جو ایس ایچ او کی ایک اور بڑی کامیابی ھے دوسری طرف  دیگر تھانوں میں تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او طاہر سلیم اور ان کی ٹیم نے 100 سے زائد منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی اسی طرح ایس ایچ او حویلیاں سردار رفیق نے ڈی ایس پی شمریز خان کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریاں عمل میں لائیں جبکہ ڈی ایس پی الطاف خان کی زیر نگرانی تھانہ سٹی کے ایس ایچ او علی جدون اور تھانہ شیروان کے ایس ایچ او فیصل شاہ نے بھی علاقہ سے جرائم کا خاطر خواہ صفایا کیا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ڈی آئی جی ہزارہ مظہر الحق کاکا خیل نے بھی ڈی پی او ایبٹ آبادسے مکمل تعاون جاری رکھا اور ایبٹ آباد پولیس نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں ضلع ایبٹ آباد میں اب جرائم پیشہ عناصر کا سانس لینا مشکل ہو گیا ھے اکثریتی منشيات فروش جیل کی ہوا کھارہے ہیں اور متعدد منشیات فروش علاقہ چھوڑ چکے ہیں ڈی پی او ایبٹ آباد جاوید اقبال کی کاروائیاں آئندہ آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی شہر علم ایبٹ آباد کی عوام نے ڈی پی او ایبٹ آباد کو خراج تحسین پیش کیا ھے اور انہیں نوجوان نسل کا محسن قرار دیا ھے تاریخ میں لکھا جاۓ گا کے ضلع ایبٹ آباد میں کوئی ڈی پی او آیا تھا جس نے حقیقی معنوں میں شہر کے امن کو بحال کیا اور نوجوان نسل کے دشمنوں کو عبرت ناک شکست دی جن کے لئے ضلع کی عوام دعا گو رہے گی ۔۔۔۔۔۔

Facebook Comments