ڈپٹی کمشنر پشاور کی والدین سے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی اپیل۔

0 79

پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی29 جنوری سے سات روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے اور اس مہم کے دوران 823717 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے اور اس کے لیے 2773 ٹیمیں پشاور کے مختلف علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ ان ٹیموں کی سیکیورٹی کا بھی خاطر خواہ بندوبست کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے کوائرڈینیٹر ایمر جنسی ریسپانس یونٹ عنایت اللہ خان اور این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر نئیر جمال کے ہمراہ سول ڈسپنسری شیخ جنید آباد میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر باقاعدہ طور پر مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پرفوکل پرسن ERU ڈاکٹر جہانزیب، ڈکٹر عثمان، ارباب بلال، سمیع الحق سمیت محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران و علاقہ عمائدین موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔ تاکہ پشاور سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

Facebook Comments